نیب نے حسن اورحسین نواز کوانٹرپول سے واپس لانے کی منظوری دے دی

hassan-hussain
لاہور: نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے حسن اورحسین نواز کوانٹرپول کی مدد کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی ہے.

چیئرمین نیب نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ توکسی سیاسی جماعت کو نشانہ بنا رہے ہیں اورنہ ہی ہمارے کوئی سیاسی عزائم ہیں. سیاستدان اپنی انتخابی مہم بھی چلائیں اوربلائے جانے پرنیب کے سامنے پیش بھی ہوں.

جسٹس (ر) جاوید اقبال کامزید کہنا تھا کہ اگرنیب کسی کوبلاتی ہے تووہ میری طرف سے کوئی ذاتی دعوت نامہ نہیں ہوتا. ان کا کہنا تھا کہ نیب نے ہمیشہ قانون کے تحت نوٹس جاری کئے ہیں اورالیکشن کے بعد بھی کرپشن کے خلاف کاروائی جاری رہے گی. جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نوٹسزکی تعمیل ہرحال میں ہوگی اوردھمکیوں کے ڈرسے میں گھرمیں تالا لگا رنہیں بیٹھ سکتا.

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں