Masjid-Roof-Collapse

لاہور مسجد کی چھت گرنے سے چھ افراد ملبے تلے دب گئے

Masjid-Roof-Collapse
لاہور: ماڈل ٹاؤن مین بارش کی باعث مسجد کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر8 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

لاہور اور گردونواح میں جاری موسلا دھار بارش نے ہرطرف تباہی پھیلادی ہے۔ بارش کے باعث لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر قائم ایک مسجد کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 8 افرادزخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب لاہور وگردونواح میں جاری بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں