کیا چیف جسٹس اور آرمی چیف آپ کے رشتے دار ہیں؟


چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا خان نے تحریک انصاف کے امیدوار کی جانب سے اشتہارات اور پوسٹرز پر چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگانے کا نوٹس لے لیا ۔

پی ٹی آئی امیدوار نے چیف الیکشن کمشنر کو بتایا کہ یہ اشتہاراورپوسٹرزالیکشن شیڈول جاری ہونےسے پہلے لگائے گئے۔

جس پر چیف الیکشن کمیشن نے چنیوٹ سے پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ناصر چیمہ سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے ۔

نوٹس میں ناصر چیمہ سے پوچھا گیا ہے کہ کس بنیاد پر آپ نے چیف جسٹس اور آرمی چیف کی تصاویر لگائیں؟کیا وہ آپ کے رشتے دار ہیں؟آرمی چیف اور چیف جسٹس کا انتخابات سے کیا تعلق ہے ؟

الیکشن کمشنر نے کہا تحریری طور پربتائیں کیوں نہ آپ کوالیکشن لڑنےسےروکا جائے؟کیس کی سماعت 9 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں