ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کو 10 سال قید کی سزا


اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو دس، مریم نواز کو سات اور کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنا دی.

عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

احتساب عدالت نے مریم نواز کو الیکشن کے لیے نا اہل قرار دے دیا. احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 9 ماہ 20 دن تک ریفرنس کی سماعت کی اور 3 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 18 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں