چولستان میں رستہ بھٹک کر مرنے والی بچیوں کے ساتھ زیادتی کا انکشاف

ہارون آباد: فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ چولستان میں جاں بحق ہونے والی 3 بچیاں بھوک پیاس سے نہیں بلکہ زیادتی کے بعد قتل کی گئی تھیں۔

رواں برس 12 جون کو جنوبی پنجاب کے صحرائے چولستان میں 3 کمسن بچیوں کی شدید گرمی اورریت کے طوفان میں تین دن تک بھوک اور پیاس کی حالت میں بھٹکنے کے بعد زندگی کی بازی ہارنے کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں تاہم بچیوں کی فرانزک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ طاہرہ بی بی، اللہ مافی اور ثریا بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں