یمن: اتحادی افواج کی بس پر بمباری، درجنوں‌ بچے ہلاک

صنعا: شمالی یمن میں سعودی اتحادی افواج کی باغیوں کے زیرانتظام علاقے میں‌ بس پر بمباری کے نتیجہ میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملے کی زد میں آنیوالی بس دھیان مارکیٹ کے قریب تھی، یمنی وزارت صحت نے مرنے والوں کی تعداد 43 بتائی ہے جبکہ عالمی ریڈ کراس کے مطابق مرنے والوں میں اکثریت دس سال سے چھوٹے بچوں کی ہے.

واضح رہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی میں اب تک دس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں اور مرنیوالوں میں 5000 سے زائد عام شہری بھی شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں