برقع پر نامناسب بیان، سابق برطانوی وزیر خارجہ کیخلاف تحقیقات

لندن: برقع پہننے والی مسلمان خواتین کے متعلق نامناسب اور غیر شائستہ بیان دینے پر برطانیہ کے سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا وہ پارٹی ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔

رائٹرز نے بتایا کہ حکمران جماعت نے متنازع بیان پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بورس جانسن نے گزشتہ ہفتے اخبار میں آرٹیکل لکھا تھا کہ وہ خواتین جو پورا چہرہ چھپانے کیلئے برقع پہنتی ہیں، وہ یا تو بینک لوٹنے والوں کی طرح نظر آتی ہیں یا پھر کسی لیٹر بکس کی طرح۔ علاوہ ازیں کینیڈین نژاد پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے بورس جانسن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں فرسودہ ذہنیت اور ادھیڑ عمر کا شخص قرار دیا ہے ۔ ادکارہ نے اپنے ٹویٹ میں بورس جانسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا برطانوی روایات کے مطابق جو کوئی جیسا لباس پہننا چاہتا ہے وہ اسکی اپنی مرضی ہے ، خواتین برقع اوڑھنا چاہتی ہیں یا مختصر کپڑے ، یہ ان کی اپنی پسند ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں