کاٹھور، نامعلوم افراد نے آئل ٹینکر کو آگ لگا دی

تیل لے جانے والے ٹینکر پر کاٹھور کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ اور آئل ٹینکر کے کیبن پر آتش گیر مادہ پھینک کر اسے آگ لگا دی۔

آئل ٹینکرکے مالک کے مطابق آگ لگنے سے ٹینکر کا ڈرائیور جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ہے جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

آئل ٹینکر مالک کا مزید کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 48ہزار لٹر پیٹرول تھا جس میںآگ لگ جاتی تو بڑی تباہی ہونے کا خدشہ تھا۔

علاوہ ازیں کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے حملوں اور عدم تحفظ پر تیل کی سپلائی روک دی ہے۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں