عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملکی حالات بہترہوں گے، سعید اجمل

بہاولپور: سابق سپنرسعید اجمل کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملکی حالات بہتر ہوں گیں.

بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو میں عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے اسٹار کرکٹر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے ملکی حالات بہترہوں گے اور عمران خان کھیل کوسمجھتے ہیں اس لئے کھیل کے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی کیوں کہ کرکٹ ہو یا کوئی بھی کھیل کا شعبہ ہو اسے سمجھنے والے ہی آگے آنے چاہیں۔

سعید اجمل نے کہا کہ میں بذات خود عمران خان کا بہت بڑافین ہوں لیکن عمران خان کی تقریب حلف برداری میں مجھے مدعو نہیں کیا گیا، انشاءاللہ ان سے ضرورمل کے مبارک باد دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے تھوڑا صبر سے کام لیں ملک ایک مشکل وقت میں ہے بہتری میں کچھ وقت لگے گا اور جولوگ آزادی کا جشن نہ منانے کی بات کررہے ہیں ان کے بیان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں