نمک اتنا نقصان دہ نہیں جتنا سمجھاجاتا رہا ہے: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق عموماً لوگ جتنی مقدار میں نمک کھاتے ہیں وہ ان کیلئے نقصان دہ نہیں ہوتا ہے۔

امریکا اور برطانیہ میں صحت کے متعلق دی جانے والی ہدایت کے مطابق فی دن 0.75چائے کےچمچہ سے زیادہ نمک کھانے سے دل کے دورے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

لیکن اونٹاریو کی مک ماسٹر یونیورسٹی کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق کے مطابق ڈھائی چائے کے چمچے کے اندر نمک کھانا محفوظ ہے۔

اور وہ جو بہت زیادہ نمک کھاتے ہیں، وہ اپنی صحت کو لاحق خطرات کو زیادہ سے زیادہ پھل، سبزیاں اور دیگر پوٹاشیم سےبھرپورغذائیں کھا کر دور کرسکتے ہیں۔

محققین کاکہنا ہے کہ پبلک ہیلتھ کمپینز میں لوگوں کو نمک کم کرنے کی ہدایت چین جیسے ملکوں میں تو دی جاسکتی ہے کیوں کہ وہاں زیادہ نمک کھایا جاتا ہے لیکن شاید یورپ اور شمالی امریکی کو ایسی کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔

مک ماسٹر یونیورسٹی میں یہ تحقیق 18ممالک کے35سے 70برس کے درمیان 94378افراد پر آٹھ برس تک کی گئی۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں