ڈيرہ اسماعيل خان میں ٹریفک حادثہ، ايک ہی خاندان كے 7 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ايک ہی خاندان كے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈيرہ اسماعيل خان کے علاقے درابن كے قريب سرڈگر كے مقام پر بدقسمت كار ٹرک سے ٹكرا گئی جس سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تصادم اتنا شديد تھا كہ گاڑی مكمل طور پر تباہ ہوگئی اورگاڑی ميں سوار 2 مرد، 2 خواتين اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن كا تعلق كرک كے ايک ہی خاندان سے بتايا جاتا ہے۔

لاشوں کو درابن اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

شئیرکرکے اپنے دوستوں تک پہنچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں