Shah-Mehmood-Qureshi-File-Photo

سشما سوراج سارک اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سارک وزرائے خارجہ کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، وہ صرف نصف گھنٹہ اجلاس میں موجود رہیں۔

نیویارک میں موجود وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران ان کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سشما سوراج بیچ اجلاس میں ہی اٹھ کر چلی گئیں، ہو سکتا ہے ان کی طبیعت ناساز ہو، ان کی بات غور سے سنی، انہوں نے علاقائی تعاون کی بات کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ علاقائی تعاون ممکن کیسے ہو گا؟ جب خطے کے ملک مل بیٹھنے کو تیار ہیں اور آپ اس بیٹھک میں رکاوٹ ہیں، اس طرح علاقائی تعاون میں پیش رفت کیسے ممکن ہوگی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں