آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکیلئےقومی ٹیم کااعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔اعلان کردہ ٹیم میں فاسٹ بولر محمد عامر ڈراپ کردئیے گئے ۔

2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز عرب امارات میں کھیلی جائے گی جہاں 17 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت سرفراز احمد ہی کریں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں سرفراز احمد کپتان، بابر اعظم،امام الحق، اسد شفیق، اظہر علی، عثمان صلاح الدین، حارث سہیل، یاسر شاہ، شاداب خان، فہیم اشرف، بلال آصف، وہاب ریاض، محمد عباس، حسن علی ، فخرزمان ، وکٹ کیپر محمد رضوان اور میر حمزہ کے ناموں پر مشتمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں