سائبر فراڈ کے ملزم فیضان چوہدری کی تصاویر منظر عام پر

برطانیہ کی تاریخ میں سب سے بڑے سائبر فراڈ کیس کے مجرم اور پاکستانی نژاد برطانوی شہری فیضان عرف فزی چوہدری کی سوشل میڈیا پر تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

مجرم شیر پالنے کے ساتھ ساتھ سونے کے زیورات، رولکس گھڑیوں اور لگژری گاڑیوں کا شوقین تھا۔ لاہور میں عالیشان ولا سمیت لندن اور دبئی میں جائیداد رکھتا تھااورسوشل میڈیا پر دولت کا خوب دکھاوا کرتا تھا۔

گلاسگو سے تعلق رکھنے والا فیضان چوہدری فون پر ایک سے زائد زبانوں میں لہجہ بدل کر بینک صارفین کو اپنے جال میں اتارتا تھا۔

فیضان چوہدری نے برطانیہ کے دو بڑے بینکوں کے ساڑھے 700کھاتے داروں سے دھوکہ دہی سے بینک ٹرانسفر کے ذریعے ڈھائی سال کے عرصے میں 113 ملین پاونڈ کی رقم ہتھیالی تھی ۔

اس میں لوئڈ اور آر بی ایس بینک صارفین شامل ہیں اس دھوکہ دہی پر اسے 11 سال قید سزا سنائی گئی تھی تاہم اپنے عروج کے دور میں یہ سائبر کرائم گینگ 2 ملین پاونڈز ہرہفتے ہتھیالیتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں