سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی کااعلان

وفاقی سیکریٹر ی خزانہ حامد یعقوب شیخ نے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی کااعلان کیا ہے،بیرون ملک علاج پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کردیاگیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے و زارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے وزراء پر بیرون ملک علاج کرانے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ماضی میں وزراء اعظم ،وزراء،،سیکرٹریز، اعلیٰ عہدوں پر فائز شخصیات بیرون ملک علاج معالجہ کے نام پر بھاری رقم زکواۃ فنڈز اور منافع فنڈز سے وصول کرتے تھے اور غریبوں کے علاج کے بجائے بڑے طبقے کا اعلاج ہو رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں