سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

کراچی: سندھ حکومت نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

سندھ حکومت نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جے آئی ٹی عدالت عالیہ کے حکم پر بنائی گئی ہے جو 7 اعلیٰ افسران پر مشتمل ہے جس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، آئی بی سندھ، رینجرز، ایم آئی اور آئی ایس آئی کے افسران شامل ہیں جب کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سانحہ 12 مئی کی ازسر نو تحقیقات شروع، مقدمات کی تفصیل طلب

نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کرے گی اور 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2007ء کو ایم کیو ایم کے کارکنوں نے اُس وقت کے صدر اور آرمی چیف جنرل مشرف کے ایما پر فائرنگ کرکے وکلاء سمیت کم از کم 50 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں