Donald-Trump

امریکا، کینیڈا، میکسیکو معاہدے پر ٹرمپ کی بریفنگ

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے نئے تجارتی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کو بریفنگ دی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا نے لیبر اور دوسرے معاملات پر اتفاق کیا ہے، نئے معاہدے پر نومبر تک دستخط ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے سے امریکی کسانوں کو گندم اور پولٹری مصنوعات کی ایکسپورٹ پر زیادہ فروغ ملے گا۔

صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدے کے نتیجے میں امریکیوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہو گا، اس معاہدے کا مقصد امریکا کے بائیو ٹیک سیکٹر کو ترقی دینا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں