drone-attacks-resolution

افغانستان: ڈرون حملے میں 2 طالبان کمانڈر ہلاک

افغانستان میں اتحادی فوج نے ڈرون حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2طالبان کمانڈر ہلاک ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے کنڑ میں اتحادی فوج نے ڈرون حملے میں طالبان کے ریڈ یونٹ کمانڈروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، حملہ گزشتہ روز اسمار ضلع کے نواح میں کیا گیا۔

ہلاک ہونے والے طالبان کے کمانڈروں کی شناخت محمد یوسف اور ملا ایوب کے نام سے ہوئی ہے، حملے میں گاڑی میں موجود ہتھیار بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں