چیچہ وطنی، مسافر بسوں میں تصادم، 2افراد جاں بحق، 13زخمی

چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3خواتین سمیت 13مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں بسیں ملتان سے لاہور جا رہی تھیں، حادثہ تیز رفتاری کے باعث ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 13 زخمی ہو گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے وقت دونوں بسوں میں 100سے زائد مسافر سوار تھے، پولیس نے دونوں بسیں قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں