Hassan-Rohani-Narindra-Modi

بھارت کو ایران سے تجارتی معاہدے منسوخ کرنا ہو نگے :امریکہ

نیویارک: امریکہ نے بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ دوستانہ تعلقات اپنی جگہ لیکن 4 نومبر کے بعد سے بھارت کو ایران کے ساتھ تیل خریدنے سمیت دیگر تجارتی معاہدے منسوخ کرنا ہونگے۔

نیویارک میں موجود وزیر خارجہ سشما سوراج کو واضح پیغام دیدیا گیا ہے کہ اگر بھارت نے مقررہ مدت کے بعد ایران سے تیل حاصل کیا تو پھر اسکو بھی کئی سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے امریکی دبا ئو قبول کر لیا تو پھر ایران کو تیل کے ایک بڑے گاہک سے ہاتھ دھونا پڑیگا ۔ڈاکٹر انتونیو باش کا کہنا ہے کہ امریکی دبا ئو کی وجہ سے بھارت کے ایران کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں اور چاہ بہار بندرگاہ پر خطیر سرمایہ بھی ڈوب سکتا ہے ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی تیل ریفاریزی کمپنیوں، انڈین آئل کارپوریشن اور بھارت پٹرولیم کارپوریشن نے نومبر کے مہینے میں ایران سے تیل خریدنے کا آرڈر اب تک نہیں دیا نائر انرجی کا بھی نومبر کے بعد ایران سے تیل خریدنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں