Donald-Trump

سعودیہ جاپان جنوبی کوریا کو فوجی امداد دینے کی ضرورت نہیں : ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدرنے سعودی عرب، جنوبی کوریا اور جاپان کو فوجی امداد دینے پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ امیر ممالک سعودی عرب، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کو فوجی امداد دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

وا شنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ آزادانہ تجارت کے نئے معاہدے پر اتفاق رائے تاریخی ہے ۔ اب کوئی ملک تجارت میں واشنگٹن سے زیادتی نہیں کرے گا۔ میکسیکو اور کینیڈا اب امریکی ڈیری مصنوعات و زرعی مصنوعات خریدیں گے جس سے امریکی کسانوں کو فائدہ ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم ٹیکس لگانے کے بادشاہ ہیں۔ نریندر مودی نے امریکی موٹرسائیکلوں پر سو فیصد ٹیکس لگایا ہے اور اس کا کوئی جواز نہیں لیکن ہم نے بھارت کو مجبور کردیاہے کہ وہ ٹیکس کم کرے ۔ مودی نے ٹیلیفون کرکے یقین دہانی کرائی کہ وہ امریکی موٹرسائیکلوں پر ٹیکس کم کریں گے ۔ اس سے پہلے ٹرمپ نے کہاکہ کہ امیر ممالک سعودی عرب، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر کو فوجی امداد دینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں