Shehbaz-Sharif

آج اگر ملک میں بجلی ہے تو نوازشریف حکومت کی محنت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج اگر ملک میں بجلی ہے تو یہ نوازشریف حکومت کی محنت ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج اگر ملک میں بجلی ہے تو یہ نوازشریف کی حکومت کی محنت ہے، پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ صرف خیبر پختونخوا میں نہیں بلکہ پورے پاکستان میں بجلی فراہم کریں گے، خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں منفی 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، اگر ان کے دعوے پر اعتبار کرلیتے تو آج ملک اندھیرے میں ہوتا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط بیانی، دورغ گوئی اور وقت ضائع کرنے پر آپ کی بھرپور گرفت کریں گے، ہم نے 160 ارب روپے منصوبوں میں بچائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں