Putin-Modi

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں جہاں دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط کے امکان ہیں۔

روس کے صدر ولاد یمیر پیوٹن دو روزہ دورے پر بھارت پہنچے تو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد روسی صدر کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات ہوئی۔

عادت سے مجبور نریندر مودی نے روسی صدر کو روز کی جھپی بھی ڈالی۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاع، جوہری توانائی، خلائی تحقیق اور معیشت کے شعبوں میں 20 معاہدوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں