امریکا خطرناک راستے پر چل رہا ہے: روس

روس کا امریکا کے سائبر حملوں کے الزامات پر کہنا ہے کہ امریکا خطرناک راستے پر چل رہا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔

روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی الزامات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھے گی، امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، نیدر لینڈ روس پر عائد سائبر حملوں کے الزامات پر نظر ثانی کریں۔

امریکا سمیت 4ممالک نے گزشتہ روز روس پر سائبر ہیکنگ کے الزامات عائد کیے تھے، جن میں کہا گیا تھا کہ روس نے گلوبل اسپورٹس، عالمی کیمیکل واچ ڈاگ سمیت متعدد اہداف پر سائبر حملے کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں