امریکی وزیر خارجہ کا چین کا دورہ، ہم منصب سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کا دورہ کیا ہے، بیجنگ میں انہوں نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس کے دوران دونوں طرف سے سرد جملوں کا تبادلہ ہوا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ ای کا امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے دورانِ ملاقات کہنا تھا کہ امریکا کچھ عرصے سے چین کے ساتھ تجارتی تناؤ میں اضافہ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تائیوان کے معاملے پر امریکی اقدامات سے چینی حقوق متاثر ہوئے ہیں، چین کی داخلی اور خارجہ پالیسیوں پر بے بنیاد اعترضات کیے گئے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے انہیں جوای دیا کہ جن معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اُن سے متعلق چینی اقدامات پر امریکا کو شدید تحفظات ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے چینی ہم منصب کو کم جونگ ان سے ملاقات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں