امریکا میں وین حادثے میں 20 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیویارک میں وین حادثے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ ترخواتین شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق اس حادثے میں شادی کے مہمانوں سے بھری ایک ایس یو وی طرزکی لیموزین وین اسکوہیری کے مقام سے گزر رہی تھی کہ وہ بے قابو ہوکر راہگیروں سے بھرے مجمع پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے. امریکہ کی نو سالہ تاریخ میں یہ
سڑک پر ہونے والا سب سے بڑا حادثہ ہے.

عینی شاہدین کے مطابق ہفتے کو دو بجے کے قریب وین ایک مصروف چوراہے کے قریب اسٹور کے قریب درخت سے ٹکرائی جس سے یہ حادثہ پیش آیا جب کہ بعض افراد کا کہنا ہے کہ لیموزین بے قابو ہونے سے قبل ایک اور گاڑی سے ٹکرائی جس کے بعد شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔

پولیس واقعے کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کررہی ہے جب کہ تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ اب تک تحقیقات ابتدائی مراحل میں ہے اور اس ضمن میں تمام صورت حال کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں