نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی اکثریت نے نیب اقدام کو سیاسی وانتقامی کارروائی قراردے دیا۔

ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدر، سردارایازصادق، چوہدری شیرعلی، امیر مقام اورانجنئیر خرم دستگیر خان اورلیگی رہنما شریک ہوئے۔

اجلاس میں شہبازشریف کی گرفتاری پرتحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا، اکثریت نے سیاسی جماعتوں کوساتھ لے کرنیب اقدام کے خلاف احتجاج کی رائے دی جب کہ پارٹی اکثریت نے نیب اقدام کوسیاسی و انتقامی کارروائی قراردے دیا۔ اجلاس میں سی پیک سے متعلق فیصلوں سمیت ضمنی انتخابات کے لیے این اے 124 کی انتخابی مہم پربھی بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ نوازشریف نے گزشتہ روزنیب آفس میں شہبازشریف سے ملاقات کی تھی، جس میں شہبازشریف اپنے موقف پرقائم رہے اورکہا کہ میں نے قوم کی خدمت کی ہے، ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں