چین نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جب کہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ، وزیرمنصوبہ بندی سروبختیار، وزیرریلوے شیخ رشید اوردیگراراکین شریک ہوئے۔ اجلاس میں سی پیک سے متعلق دیگرمنصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاری سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، پاک چین دوستی مضبوط بنیادوں پر کھڑی ہے جب کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں