مغربی کنارہ : فائرنگ کے واقعے میں دو یہودی آباد کار ہلاک

اتوار کے روز مغربی کنارے کے شمال میں ارئیل نامی یہودی بستی کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو آباد کار ہلاک اور تیسرا زخمی ہو گیا۔

قابض اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق حملہ آور ایک 23 سالہ فلسطینی نوجوان ہے جو ماضی میں اس بستی کے متوازی صنعتی علاقے میں ایک اسرائیلی کارخانے میں کام کر چکا ہے۔ مذکورہ فلسطینی فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کی تلاش جاری ہے اور ابھی تک واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

مذکورہ صنعتی علاقہ مغربی کنارے کے شمال میں دو یہودی بستیوں برکان اور ارئیل کے پڑوس میں واقع ہے۔ اس علاقے میں فلسطینی اور اسرائیلی دونوں کام کرتے ہیں۔

مغربی کنارہ : فائرنگ کے واقعے میں دو یہودی آباد کار ہلاک” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں