افغانستان و ایران سے بڑے پیمانے پر منشیات کی خیبر پختونخوا اسمگلنگ کا انکشاف

پشاور: ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے بڑے پیمانے پر منشیات کی پاکستان اسمگلنگ کا انکشاف ہواہے ۔منشیا ت اسمگلنگ میں ملوث ماسٹر مائنڈز نے قبائلی علاقوں میں کارخانے قائم رکھے ہیں،گاڑی سے لاکھوں کی 90کلو چرس و افیون برآمد ہوئی،بڈھ بیر پولیس نے فرنٹیئر روڈ پرناکہ بندی کے دوران ایک کار نمبر LEC-2162 کو مشکوک جانتے ہوئے روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے50کلو گرام چرس اور 40 کلو گرام افیون بر آمد کر لی تھی اورملزم سید عالم ولد اطلس سکنہ باڑہ کو گرفتار کرلیا تھا جو اس سے قبل بھی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث رہاہے منشیات کی ضلع خیبر سے پشاور اور بعدازاں ملک کے دوسرے حصوں کو اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز پشاور جاوید اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے بڑے پیمانے پر منشیات پاکستان اسمگل ہورہی ہے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے ماسٹرمائنڈ یہ منشیات پشاور کے ضلع خیبر کے بعد پشاور کے راستے ملک کے دوسرے حصوں کو اسمگل کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں