25سال سے کم عمر نوجوان شراب نوشی ترک کررہے ہیں،انکشاف

لندن: ایک نئی سٹڈی سے انکشاف ہواہےکہ اب 25 سال سے کم عمر نوجوان شراب نوشی ترک کررہے ہیں ریسرچرز نے گزشتہ ایک عشرے کا صحت سے متعلق ڈیٹا کا جائزہ لیا جس سے ظاہرہوا کہ2015میں16سے24 سال عمر کے کم وبیش ایک تہائی نوجوانوں نے یہ کہ وہ شراب نوشی نہیں کرتےجبکہ 2005میں شراب نوشی نہ کرنے والے اس عمر کے نوجوانوں کی شرح 20فیصد تھی۔کثرت شراب نوشی کی شرح میں بھی کمی آئی ہے اور ہیلتھ سروے فار انگلینڈ کی سروے رپورٹ کے مطابق 2005میں اس کی شرح 18 فیصد تھی جو 2015میں27فیصد ہوگئی ۔اس سروے کیلئے کم و بیش 10ہزار افراد سے بات کی گئی جس کے نتیجے سے ظاہرہوا کہ نوجوانوں اوربالغ افراد میں شراب نوشی کی شرح کم ہورہی ہے نئی ریسرچ کی یہ رپورٹ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع کیا گیا اس رپورٹ کے مطابق شراب نہ پینے والے 16 سے 24سال عمر کے نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، 2005 میں شراب نوشی نہ کرنے والے اس عمر کے نوجوانوں کی شرح فیصد18تھی جو 2015میں 29فیصد ہوگئی۔اسی طرح تاعمر شراب نوشی نہ کرنے والوں کی شرح بھی جو 2005میں9 فیصدتھی 2015میں 17 ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں