سرگودھا میں مسافر بس اور اسکول وین میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

سرگودھا: سالم کے قریب گجرات روڈ پر مسافر بس اور اسکول وین میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سرگودھا میں سالم کے قریب گجرات روڈ پر مسافر بس اور اسکول وین میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 6 طالبات اور وین ڈرائیور شامل ہے۔

پولیس کے مطابق 3 طالبات شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں