صحرائے تھر: غذائیت کی کمی کا شکارمزید3بچے دم توڑ گئے

اسلام کوٹ: صحرائے تھر میں غذائی قلت و امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، سول اسپتال مٹھی میں زیرِ علاج مزید 3 بچے دم توڑ گئے ہیں۔دم توڑنے والوں میں ڈیڈھ ماہ کی آفتہ بنت فیض، چار روزہ میرجان ولد کچرو اور رحم علی کا نومولود بچہ شامل ہیں۔ سول اسپتال مٹھی میں اب بھی 70 بچے زیرِ علاج ہیں۔

واضح‌ رہے کہ پاکستان کے علاقے تھر میں ہر سال غذائیت کی کمی کی وجہ سے 1000 سے 1500 بچے سالانہ ہلاک ہوجاتے ہیں. پاکستان کی حکومتوں نے بدنامی سے بچنے کے لیے تھر میں مرنے والے بچوں کی اموات کی رپورٹنگ پر غیراعلانیہ پابندی بھی لگا رکھی ہےجبکہ مٹھی کے سول ہسپتال میں میڈیا کے داخلے پر پابندی بھی عائد ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں