پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیرخارجہ اورقطری نائب وزیراعظم کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق قطری وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اورخطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں