ایپل کا نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر 30 اکتوبر کو متعارف کرنے کا اعلان

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے رواں ماہ 30 اکتوبر کو نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ 9 ٹو 5 میک کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے بروک لین نیویارک میں 30 اکتوبر کو ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں ایپل کی چند نئی ڈیوائسز متعارف کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ ماہ آئی فون ایکس ایس، آئی فون ایکس ایس میکس، آئی فون ایکس آر اور ایپل واچ سیریز 4 متعارف کیے تھے جن میں نت نئے فیچرز بھی شامل کیے تھے۔

تاہم اکتوبر میں متعارف ہونے والے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز کو بھی پہلے سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس میں اضافی فیچرز بھی دستیاب ہوں گے۔

ممکنہ طور پر اس دفعہ آئی پیڈ کے دو ورژن پیش کیے جائیں جن میں ایک 11 انچ اور ریڈیزائن 12 انچ سے زیادہ متوقع ہیں۔

آئی پیڈز کے دونوں ورژنز میں فیس آئی ڈی فیچر شامل ہونے کا امکان ہے جب کہ لائٹنگ پورٹ کے بجائے یو ایس بی سی پورٹ مہیا کیا جائے گا۔

نئے آئی پیڈز اور میک کمپیوٹر میں پہلے سے زیادہ تیز پراسیسر فراہم کیا جائے گا اور نئے آئی فونز کے تمام فیچرز بھی شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں