وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے مزید 2 شہر شامل

حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں جنوبی پنجاب کے مزید 2 شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے 10 شہروں کو پہلے ہی منصوبے میں شامل کیا جاچکا ہے۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے، اب ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور، لیہ، ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان، گوجرانوالہ پہلے سے منصوبے میں شامل ہیں۔ ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے منتخب شہروں میں سائٹ وزٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم اگلے ہفتے سے ان شہروں کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی ہاؤسنگ اسکیم کے تحت 50 لاکھ گھروں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوا، خاندان میں صرف ایک ہی شخص رجسٹریشن کیلئے اہل ہوگا، رجسٹریشن کے ذریعے ماہانہ آمدنی، گھر کے افراد کی تفصیلات حاصل ہوگی۔

ابتدائی طورپر7 اضلاع میں رجسٹریشن کا آغاز ہوا،جس میں سکھر، کوئٹہ، گلگلت، مظفر آباد، سوات، اسلام آباد اور فیصل آباد شامل ہیں۔ رجسٹریشن سے درخواست گزار کی مرضی کی جگہ اور ضرورت کا تعین کیا جائے گا۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ 250 روپے وصول کیے جائیں گے اور رجسٹریشن کا عمل 2ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں