کوئٹہ میں موسم سرد و خشک، درجہ حرارت 2 ڈگری ہوگیا

وادی کوئٹہ میں موسم سرد و خشک ہے، درجہ حرارت 2ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اس میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں 2ڈگر ی سینٹی گریڈ، قلات میں 1، بارکھان میں 15، دالبندین میں 10 ، خضدار میں 13جبکہ تربت اور گو ا در میں 17ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کےدوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں