مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 7 نوجوان شہید

سرینگر: بارہ مولا اور اسلام آباد میں بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 7 نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 نوجوانوں کو شہید کردیا، بھارتی فوج نے بارہ مولا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کیا اور نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 2 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ضلع اسلام آباد کے علاقے اروانی میں ایک اور وحشیانہ کارروائی میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

گزشتہ روز بھی بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سری نگر کے علاقے نوگام میں محاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا تھا، نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد احتجاجاً کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے بڈگام میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں