خاشقجی کا بیٹا گھر والوں کے ساتھ سعودی عرب سے امریکا روانہ

ریاض: مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بیٹا گھر والوں کے ساتھ سعودی عرب سے امریکا روانہ ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے جمال خاشقجی کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صلاح خاشقجی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہوا۔

خاندانی ذرائع نے یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ صلاح خاشقجی سعودی عرب سے کہاں گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بیٹا اہلخانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گیا، صلاح خاشقجی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد امریکا روانہ ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں