امریکا میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

امریکی ریاست پنسلوانیا میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کاواقعہ پٹس برگ شہر میں یہودیوں کی عبادت گاہ میں پیش آیا جہاں حملے کے وقت 80 سے 100 افراد موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور سے ہوشیار رہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارےملک میں نفرت انگیز واقعات بڑھ رہے ہیں ، کئی سال سے ایسے واقعات ہورہے ہیں جو شرمناک ہیں، عبادت گاہ کی سیکیورٹی اچھی ہوتی توایسا واقعہ نہ ہوتا، ایسےجرائم پر سزائے موت کا قانون سخت کرناچاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پٹس برگ میں پیش آنے والا واقعہ توقع سے زیادہ نقصان دہ ہے، گورنر اور میئر سے بات کر کے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں