امام کعبہ نے سوات کے ننھے قاری کا ماتھا کیوں چوما ؟

سوات کے شہر مینگورہ سے تعلق رکھنے والے ننھے قاری نے مدینہ منورہ میں حسن قرات میں سب کے دل جیت لئے،امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے محمد حسن کا ماتھا چوما اور شاباش دی۔

مینگورہ سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ محمد حسننے پاکستان بھر میں حسن قرات میں پہلی پوزیشن حاصل کی تو حکومت نے عالمی حسن قرات کے مقابلے کیلئے سعودی عرب کے شہر مدینہ بھیجا، جہاں 85 ملکوں کے ماہر قراء موجود تھے۔

اس موقع پر محمد حسن نے حسن قرات سے سب کو حیران کردیا، جبکہ امام کعبہ عبد الرحمان السدیس نے محمد حسن کا ماتھا چوما اور شاباش دی،محمد حسن نے مسابقت میں شرکت کرکے اعلیٰ پوزیشن حاصل کی۔

محمد حسن نے کہا کہ آئندہ بھی محنت کرونگا، دین اور پاکستان کا نام روشن کرونگا،دوسری جانب حسن کے والد اور دادا کو بھی اس کی کارکردگی پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں