قذافی کی توہین پرمبنی کتاب کی اشاعت، مصنف اور ناشرکو قید کی سزا

مصرکی ایک مقامی عدالت نے لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر القذافی کی شان میں توہین آمیز کتاب کی اشاعت پر کتاب کے مصنف انیس الدغیدی اور ناشر محمود المدبولی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

قذافی خاندان کے وکیل خالد الزایدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ العجوزہ کےمقام پرقائم کردہ عدالت کی طرف سے ہفتے کے روز کیس 9940 پرفیصلہ سناتے ہوئے کرنل معمر قذافی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کتاب کے مصنف اور اس کے ناشر کو چھ چھ ماہ قید کے ساتھ 10 ہزار پائونڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں کرنل قذافی کے حوالےسے گالم گلوچ کی گئی ہے۔کتاب کو “حکایتی مع ابن الحرام” “حرام زادے کے ساتھ میری کہانی” کا عنوان دیا گیا تھا جس پر قذافی کے اہل خانہ کی جانب سے مصر کی عدالت نے مصنف اور ناشر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ مقتول لیبی لیڈر کے اقارب نے موقف اختیار کیا ہےکہ مصر میں ‌بعض لوگ قذافی کی شہرت کو داغ دار کرنے کی سازشوں میں‌ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں