پنسلوینیا میں یہودی معبد پرحملہ کرنے والے ملزم کی شناخت

امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں ہفتے کے روز ایک یہودی معبد پرفائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم کی شناخت روبرٹ بوورز کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم پہلے بھی یہود مخالف سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ یہودی معبد پرحملہ کرنے والا شخص خودبھی زخمی ہے اور پولیس کی زیرنگرانی اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایک سیفد فام شخص رائفل اور دو پستولوں کے ہمراہ عمارت میں اس وقت داخل ہوا جب سنیچر کی صبح عبادت کی جا رہی تھی۔

جوپولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مسلح شخص نے عبادت گاہ کے ایک کمرے میں مورچہ بندی کر لی تھی۔

تاہم بعد میں پٹسبرگ کے پبلک سیفٹی ڈائریکٹر وینڈیل ہسرچ نے تصدیق کی کہ مسلح شخص پولیس کی حراست میں ہے اور اس کا ہسپتال میں علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے تصدیق کی کہ اس واقعے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم انھوں نے ہلاکتوں کے بارے میں نہیں بتایا۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ سے پہلے چلا کر کہا تھا کہ ’تمام یہودی مر جائیں۔‘

رابرٹ بوورز کی سوشل میڈیا پر بھی یہودی مخالف پوسٹس سامنے آئی ہیں۔

پٹسبرگ میں واقعے کی تحقیقات کرنے والے ایف بی آئی کےایک اہلکار نے بتایا ہے کہ وہ اس بارے میں نہیں جانتے کہ کیا ہفتےکو پیش آنے والے واقعے سے پہلے حکام بوورز کے بارے میں جانتے تھے کہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہیں لیکن حکام کا خیال ہے کہ حملہ آور تنہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں