اومنی گروپ کے اسلم مسعود راز اگلنے کو تیار

کیا اومنی گروپ کے اسلم مسعود وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگئے؟ اومنی گروپ کے چیف فنانشل آفیسر اسلم مسعود راز اگلنے کو تیار ہیں۔

ایف آئی اے کی ٹیم ایک دو روز میں اسلم مسعود کو لینے جدہ پہنچ رہی ہے، اس حوالے سے اسلم مسعود کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ میں کیاکچھ ہوتا رہا ہے، اس حوالےسے مجھے بہت کچھ پتہ ہے، میں ایف آئی اے سے تعاون کیلئے تیار ہوں۔

انہوں نے درخواست کی کہ ایف آئی اے کی ٹیم میرا بیان جدہ ہی میں لے، مجھے پاکستان نہ لے جایا جائے،اومنی کیس میں طاقتور لوگ ملوث ہیں، جس سے میری جان کو خطرہ ہے۔

اسلم مسعود نے کہا کہ اومنی گروپ کیس میںمجھے قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے، نہ اکاؤنٹ کھولنے کا نہ ہی چیک سائن کرنے کا اختیار تھا، چیک میرے پاس سے ہوکر جاتے، مگر میرا کام صرف تصدیق کرنا تھا۔

انہوں نےبتایا کہ اومنی گروپ کا بانی رکن ہوں، بطور اکاؤنٹنٹ گروپ جوائن کیا تھا، ترقی کرتے کرتے چیف فنانشل آفیسر بنا، 2015 ء میں مستعفی ہوا، مستعفی ہونے کے باوجود بانی رکن ہونے کے ناتے ابھی تک تنخواہ مل رہی تھی۔

اسلم مسعود نے یہ بھی بتایا کہ آج کل دبئی میں بیٹے کے کاروبار کی دیکھ بھا ل کرتا ہوں، انٹر پول نے گرفتار کر کے ضمانت پر چھوڑدیا، اب کڈنی ٹرانسپلانٹ ہونے والا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں