آرمی چیف کی یو اے ای کی بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں یو اے ای کی بری فوج کے کمانڈر سے ملاقات کی ۔

آئی آیس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا،معز ز مہمان نے یاد گار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاع اور فوجی تربیت کےشعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر یواے ای کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج کی کوششوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں