جب صدر پاکستان ٹکٹ لینے کے لیے قطار میں لگ گئے!

حال ہی میں اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ملازمین اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ٹکٹ کے حصول کے لیے کسی پروٹوکول کے بجائے عام مسافروں کے درمیان قطار میں کھڑے ہیں۔ ان کے ساتھ نہ تو کوئی سرکاری افسر موجود ہے اور نہ انہوں نے خود کو صدر مملکت ظاہر کرنے کی کوئی کوشش کی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی دعوت پر انقرہ رونہ ہوئے۔ ان کی اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کی ایک فوٹیج ایک مقامی صحافی نے اپنے موبائل کے کیمرے میں بنائے جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئر کیا جا رہا ہے۔ فوٹیج میں صدر علوی ہوائی اڈے کے حکام سے بات کرتے سنے جا سکتے ہیں۔

پیشے کے اعتبار سے عارف علوی ڈینٹیسٹ ہیں۔69 سالہ علوی کو 4 ستمبر کو پاکستان کا صدر منتخب کیا گیا۔ ان کی اہلیہ ثمینہ کو تین ہفتوں میں دو بار وسیع پروٹوکول کے ساتھ دیکھا گیا۔ ان کی کار کے آگے پیچھے کاروں کی قطاریں دیکھی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں