عمران خان کا دورہ تعلقات کا نیا باب کھول دے گا، چین

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کونئے حالات میں ترقی کے دو طرفہ تعلقات کا ایک نیا باب کھولنے کے لیے موقع فراہم کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان اپنے چینی ہم منصب لی کی کیانگ اور صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 2 نومبر کو چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ عمران خان شنگھائی میں ہونے والے چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں بھی شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے دورے میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کیانگ سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات، تعاون اور مشترکہ مفادات کے معاملات پر مفصل بات کریں گے۔

پاکستان سی آئی آئی سی میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرے گا او عمران خان سی آئی آئی ای کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے جہاں وہ ایک اہم خطاب بھی ہوگا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعتماد کا اظہار کیا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات پر عالمی اور مقامی صورت حال میں آنے والی تبدیلیوں کا اثرنہیں پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں