پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 6 روپے 2 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 6 روپے فی لٹرمہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں