اسلام آباد، پشاور، کشمیر میں بارش کی نوید

سردی کے لیے تیار ہو جائیں، محکمہ موسمیات نے موسم میں تبدیلی کی نوید سنا تے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، بنوں، کوہاٹ، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، سرگودھا، پشاور، مردان، بنوں، کوہاٹ، مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان میں آج سے جمعے تک کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جو بارش اور برف باری کا سبب بنیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری بھی ہو سکتی ہے، رواں ہفتے بالائی پہاڑی علاقے برف کی سفید چادر اوڑھ لیں گے۔

مغربی ہوائیں لاہور،سرگودھا اورگوجرانوالہ ڈویژن میں بھی اثر انداز ہوں گی،جہاںکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ تیزہوائیں بھی چلیں گی، جو اسموگ کو اُڑا لے جائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر ،ہزارہ ڈویژن، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش اور برف باری ہو گی، جو سردی کی آمد کا بِگل بجا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں