آسیہ فیصلہ، تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، بلاول بھٹو

راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سمیت ملک کے تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے،اس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک قانون کے تحت چلے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ʼانتہا پسندی ہمارا بڑا مسئلہ ہے، تمام جماعتوں نے مل بیٹھ کر نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومت اور نہ ہی موجودہ حکومت اس پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ʼانہوں نے کہا کہ ʼسپریم کورٹ ہمارا قومی ادارہ ہے، قومی اسمبلی سمیت تمام ادارے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے چاہیے، ہم سڑکوں سے ملک کو نہیں چلا سکتے اور آئین اور قانون کے تحت ہی ملک چل سکتا ہے۔ʼان کا کہنا تھا کہ ʼاس دن کے انتظار میں ہوں جب پورا ملک قانون کے تحت چلے گا، دھمکی سے نہیں۔

2 تبصرے “آسیہ فیصلہ، تمام اداروں کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے، بلاول بھٹو

  1. بے غیرت انسان ! تمہارا دین اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے واسطہ ہی کیا ہے جو تم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سمجھ سکو ۔ انگریز کا پالتو

    1. Pakistani brothers and sisters, it is right time for you to just discard these ignorant Mullahs, who are always busy to spread hatred, terrorism and extremism in the nation. have no idea what is going on in the world. Pakistan Supreme Court decision to free Asia Bibi, will help Pakistan get out of the Grey list, the countries supporting Terrorism and Extremism, our enemies and the ignorant Mullah, will not be very happy with this verdict, will try to do anything to get it reversed, because it will bring good name to Islam, Muslims and Pakistan, they don’t want that, so be careful from your enemies.
      جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر
      شہر کا شہر مسلمان ہوا جاتا ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں